نئی دہلی ، 2 اگست (یو این آئی) قومی شاہراہوں پر بلا روک ٹوک نقل و حمل کے لئے اطلاعاتی ٹکنالوجی پر مبنی ایک کیش لیس ادائیگی نظام یعنی الیکٹرانک فی کلکشن (ای ایف سی) سسٹم کا سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے
آغاز کیا ہے۔
یہ اطلاع سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت من سکھ ایل منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ای ایف سی سسٹم ملک کی قومی شاہراہوں پر 340 سے زیادہ فیس وصولی والے پلازوں پر نافذ ہے۔